ڈالر کی اونچی چھلانگ،چند ہی گھنٹوں میں قیمت کہاں تک جا پہنچی؟ ملک بھر میں مہنگائی کا خوفناک طوفان آنے کو تیار

29  مارچ‬‮  2019

کراچی( آن لائن )ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ اور روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 142 روپے ہو گئی۔

جبکہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدر140 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے ڈالر کی قیمت 200 روپے تک ہو جانے کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں جس پر 26 مارچ کو وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کی اور بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے حصول کے لیے ڈالر کے ریٹ سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔ ڈالر سے متعلق کئی خبریں زیر گردش تھیں کہ ملک میں ڈالر کا ریٹ 180 روپے سے 200 روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔کہا جا رہا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول کے لیے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔ ڈالر کی قدر میں 30 فیصد تک مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک اور نیا اور خوفناک طوفان آئے گا۔ تاہم ان خبروں کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ وضاحت جاری کی گئی ۔ جس میں وزارت خزانہ نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے، بیان میں کہا گیا کہ اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کا کوئی ریٹ طے نہیں کیا جا رہا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اسٹیٹ بینک کے ساتھ ایکسچینج ریٹ پالیسی پر مذاکرات کرے گا۔

اس حوالے سے تاحال آئی ایم ایف کے ساتھ کسی قسم کا کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں کیا گیا۔ تاہم آج ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 142 روپے تک جا پہنچی۔ جبکہ انٹربینک میں ڈالر کاروبار کے دوران 140 روپے 79 پیسے پر ٹریڈ پو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…