بیجنگ(این این آئی)امریکی تجارتی مذاکرات کاروں پر مشتمل ایک وفد چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وفد کی قیادت امریکی تجارتی مندوب رابرٹ لائٹ ہائزر اور وزیر خزانہ اسٹیون منوچن مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ اس وفد نے اپنے مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ایک ترجمان کے مطابق فریقین بغیر وقت ضائع کیے پیچیدہ معاملات کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اس مذاکراتی سلسلے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملک ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔