اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر)نے بے نامی بینک اکاونٹس اورٹرانزیکشنز کے خلاف یکم اپریل سے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔بے نامی اکاؤنٹس کے خلاف آپریشن لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔ایف بی آر کے
مطابق اسٹیٹ بینک سے بے نامی اکاونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔سابق صدر آصف زرداری کو ایف بی آرنے گاڑیوں کے متعلق ٹیکس نوٹسز دیے ہیں۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری گاڑیوں کے ٹیکس سے متعلق اپنے وکیل کے ذریعے جواب دے سکتے ہیں۔