کراچی (این این آئی)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(پاکرا) نے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کی آئی ایف ایس ریٹنگ میں اضافہ کردیاہے جس کے بعداسکی شریک کمپنی اپنا مائیکروفنانس بینک نے اپنے حصہ داروں کو مزید حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے بینک کی مالی حالت مزید مستحکم ہو جائے گی۔پاکستان کے انشورنس سیکٹر کی اس چوتھی بڑی کمپنی نے اپنی ایک سو دس شاخوں کی مدد سے پالیسی ہولڈرز کو تحفظ فراہم کیا اور
واجبات ادا کرنے کی مکمل اہلیت کا اظہار کیا ہے۔اس کافصلوں کی انشورنس کے کاروبار کا حجم75کروڑ سے زیادہ جبکہ تکافل کا بزنس ایک ارب سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ اپنا بینک بھی مالی طور پر مسلسل مستحکم ہو رہا ہے۔ریٹنگ میں اضافہ پر اپنے ردعمل میں یونائیٹٖڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے کہاکہ انشورنس انڈسٹری کاروبار کو تحفظ فراہم کرتی جو اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انشورنس ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے جس کا پھیلاؤضروری ہے۔