اسلام آباد(این این آئی) ٹوٹل، پارکو کے نائب صدر برائے ساؤتھ پیسیفک انڈین اوشن، اولیویر شیولون اور اولیور سیبرے سی ای او، ٹوٹل، پارکو نے پاکستان میں آئندہ تین سالوں میں پیٹرولیم مارکیٹنگ کے شعبے میں ڈیڑھ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے، گروپ ایل این جی اور متبادل توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کریگا۔ یہ بات اس وقت زیر بحث
آی جب ٹوٹل ،پارکو کے وفد نے بروزبدھ وفاقی وزیر پیٹرولیم ،غلام سرور خان سے پیٹرولیم ڈویڑن میں ملاقات کی۔یاد رہے کہ ٹوٹل پارکو دنیا میں چوتھی بڑی تیل کی کمپنی ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔