پیرس (این این آئی)چینی صدر شی جِن پِنگ کے دورہ فرانس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اربوں یورو مالیت کے متعدد معاہدوں پر دستخط کردیئے گئے،میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدارتی دفتر نے بتایاکہ ایئربس کمپنی نے چینی ایوی ایشن کو 300 جہاز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ توانائی، ٹرانسپورٹ اور خوراک کے شعبوں میں بھی معاہدے ہوئے۔
جرمن حکام کو بیجنگ حکومت کی طرف سے وَن بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں یورپی ممالک کو شامل کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔ گزشتہ ہفتے اٹلی، جی سیون ممالک میں شریک ایسا پہلا ملک بن گیا تھا جس نے ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت اختیار کی۔ یورپی حکام نے بھی اس منصوبے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اس معاملے پر زیادہ شفافیت اختیار کرنا چاہیے۔