لاہور(این این آئی) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،جنوب مشرقی ایشیاء میں پاکستان ملائیشیا کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے فروغ کی بے پناہ گنجائش موجود ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
افتخاربشیر چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تجارت موجودہ اضافہ 2007میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کے بعد شروع ہوا، دو طرفہ تجارت میں پاکستان کا حصہ صرف 257ملین ڈالر ہے تجارت کا تواز ملائیشیا کے حق میں ہے تجارتی عدم توازن پر قابو پانے کیلئے ملائیشیا کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ملائیشیا کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشین وزیراعظم کے دورے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔