کراچی(این این آئی)ڈالر کی بجائے متبادل کرنسی سے تجارت کرنے کی تیاریوں کاآغاز کردیاگیاہے۔چینی کرنسی یوآن میں تجارت کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو بھی پاکستان میں چینی یوآن کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سیٹ اپ قائم کرنے کی اجازت دے دی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں چینی یوآن میں کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ کے مقامی مکینزم میں توسیع کے سلسلے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو پاکستان میں اپنا چینی یوآن کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سیٹ اپ قائم کرنے کی اجازت دی گئی ہے،
اب ایس سی بینک ترسیلات زر اور چینی یوآن میں ہونے والے دوسرے لین دین کے سلسلے میں پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں کے چینی یوآن میں کھاتے کھول سکتا ہے۔ایس سی بینک کو انٹر بینک مارکیٹ میں چینی یوآن فراہم بھی کرسکتا ہے، اسٹیٹ بینک نے 2015 میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اور 2018 میں بینک آف چائنا کو اسی طرح پاکستان میں چینی یوآن میں کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ مکینزم قائم کرنے کی اجازت دی تھی۔