لاہور(این این آئی ) اوورسیز پاکستانی ’’پاکستان بناؤسرٹیفکیٹ ‘‘میں کم ازکم سرمایہ کاری 5ہزارڈالر سے کرسکتے ہیں اورمنافع ڈالر اور پاکستانی روپے دونوں میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ ‘‘کے ذریعے سرمایہ کاری پرسرٹیفکیٹ ملے گا،5سے7منٹ میں خودکارطریقے سے رجسٹریشن ہوجائے گی۔سرٹیفکیٹ حکومت پاکستان کی ضمانت سے
جاری ہوگا، تین سال کے لئے6.25 فیصد اور پانچ سال کے لئے 6.75فیصد منافع ہوگا ۔ کم ازکم سرمایہ کاری 5ہزارڈالرسے ہوسکتی ہے اور منافع ڈالراورپاکستانی روپے دونوں میں حاصل کیاجاسکتا ہے۔یاد رہے 31 جنوری کو وزیراعظم عمران خان نے ’’پاکستان بنا ؤسرٹیفکیٹ ‘‘کا اجرا ہ کیا تھا اور انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ’’پاکستان بنا ؤسرٹیفکیٹ ‘‘خریدیں۔