پی ٹی سی ایل نے سات شہروں کی 9ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا

19  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت سات شہروں میں 9 اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا ہے۔اپ گریڈ ہونے والے ایکس چینجز میں پشاور کی خیبر ایکس چینج، اسلام آبادکی ترنول اور F-11 ایکس چینج، کراچی کی جوہر ایکس چینج، لاہور کی ڈی ایچ اے اور مصری شاہ کا ایکس چینج، فیصل آباد کی (سی ٹی ایکس)

ایکس چینج، ملتان کی ممتاز آباد ایکس چینج اور گوجرانوالہ کی لوہیانوالہ ایکس چینج شامل ہیں۔ٹرانسفارم کئے گئے نیٹ ورک کے تحت، پی ٹی سی ایل اب اپنے صارفین کو بہتر کئے گئے کاپر نیٹ ورک اور نئے فائبر نیٹ ورک سے تیز رفتار کنیکشنز فراہم کرسکتا ہے۔ نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (این ٹی پی )کے تحت جن علاقوں کی ایکس چینجز اپ گریڈ کر دی گےءں ہیں وہاں سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں اور صارفین کی جانب سے شکایات میں 32% تک نمایاں کمی آئی ہے کمپنی کی جانب سے ایکس چینجز سے ملحقہ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ۔ان علاقوں میں رہنے والے صارفین اب باآسانی آفیشل ویب سائیٹ کے ذریعے اپنی رہائیش سے متعلقہ ایکس چینج کے بارے میں معلوم کرسکتے ہیں۔ محمد انور قذافی ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، سلیز، پی ٹی سی ایل نے کہا :’’ پی ٹی سی ایل ملک بھر میں اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پرجیکٹ کے تحت مزید ایکس چینجز اپ گریڈ کرکے صارفین کو معیاری، تیز رفتار اور لا محدود انٹر نیٹ کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔پاکستان کو ڈیجیٹلی کنٹکنڈ بنانے کی ہماری کوششوں کے ساتھ ساتھ ،کمپنی کی توجہ کا محورسروس کے معیار کو بہتر بنانا اور مجموعی طور پر نیٹ ورک انفرا اسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہے، تاکہ ہمارے صارفین اس سے مستفید ہوسکیں۔‘‘اس وسیع پروجیکٹ کے ذریعے پی ٹی سی ایل ملک بھر میں 100 ایکس چینجز کو اپ گریڈ کرنے کا عزم رکھتا ہے ۔ این ٹی پی ، پروگرام پی ٹی سی ایل کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کا محور صارفین ہیں ، اور پی ٹی سی ایل صارفین کو بہتر سروسز کی فراہمی اور نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…