ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ،متعدد نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

datetime 18  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38400،38500،38600،38700اور38800کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 51ارب32کروڑ10لاکھ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.12فیصدکم جبکہ67.19فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبارکا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 38161پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ اورکیمکلزسیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی،جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس 38882پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس545پوائنٹس اضافے سے38851.95پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر317کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے213کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،87کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں51ارب32کروڑ10لاکھ48ہزار658روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب24ارب49کروڑ86لاکھ89ہزار265روپے ہوگئی۔پر کومجموعی طور پر9کروڑ95لاکھ35ہزار840شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت2کروڑ99لاکھ34ہزار790شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت52.84روپے اضافے سے1730.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت15.42روپے اضافے سے1313.99روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت99.99روپے کمی سے1900.00روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت69.00روپے کمی سے3790.00روپے ہوگئی ۔پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ53لاکھ46ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے اضافے سے5.81روپے اوربینک آف پنجاب سرگرمیاں96لاکھ79ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت7پیسے اضافے سے14.00روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس264.48پوائنٹس اضافے سے18415.67پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس876.12پوائنٹس اضافے سے63601.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس224.78پوائنٹس اضافے سے28398.78پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…