کراچی(این این آئی) سی پیک سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ رشکئی اقتصادی زون منصوبے سے50 ہزارسے زیادہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق منصوبے کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن اور اس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ رشکئی سپیشل اکنامک زون پر تیز رفتاری سے کام شروع
کرنے کیلئے تمام تر معاملات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ حکام کے مطابق رشکئی صوصوبہ خیبر پختونخوا کا وسط ہے اور موٹروے سے منسلک ہے اس لئے یہ منصوبہ پورے صوبے کیلئے یکساں اہمیت رکھتا ہے اور یہاں سے صوبے کے دیگر علاقوں کے لئے روزگار اور صنعتی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔