لاہور(این این آئی)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی بڑھوتری کا عمل تیز ہونے کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیاں پیداہونے کا اندیشہ ہے لہٰذا کاشتکار جڑی بوٹیوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کی فوری تلفی یقینی بنائیں ۔ماہرین نے بتایاکہ پنجاب کے اکثر علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی فصل پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے تاہم گندم کی بڑھوتری کاعمل تیز ہونے کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کے
پیداہونے کابھی خدشہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کومتاثر کرتی ہیں اس لئے کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ فصلات سیراب ہونے سے گندم کی فصل کے اچھاجھاڑ بناکر بہتر پیداوار دینے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کے بارے میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔