پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ٹیلی نار نے پاکستان میں 14 سال مکمل کرلئے

datetime 16  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ٹیلی نارنے پاکستان کو بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ ا 14 سال مکمل کرلئے ہیں۔ 2005ء میں اپنے کمرشل آپریشنز کے آغاز سے کمپنی اب تک پاکستان میں دوسری بڑی سیلولر آپریٹر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے جس کے پاکستان میں 44 ملین صارفین ہیں اور پاکستان کی ٹیلی کام مارکیٹ میں اس کا حصہ 28 فیصد ہے۔ یہ آئی سی ٹی پاورڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبہ میں

ملک کی ممتاز کمپنی بن چکی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے کہا کہ گزشتہ 14 سالوں کے دوران ٹیلی نار پاکستان نے کثیر النظریاتی نکتہ نظر کے استعمال کے ذریعے ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو قوت بخشی جس میں نیٹ ورک فٹ پرنٹ میں مسلسل اضافہ، جدید مصنوعات اور خدمات اور رابطے کو سستا بنانا شامل ہے۔ دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بہترین معیار کی خدمات اور اپنے نیٹ ورک میں توسیع کو یقینی بنانے کے علاوہ ٹیلی نار پاکستان کا مناسب قیمت کی ڈیٹا ڈیوائسز اور خدمات کا پورٹ فولیو ملک میں تیز رفتار ڈیجیٹل سوچ کو فعال بنا رہا ہے۔ ٹیلی نار ولاسٹی، یوتھ فورم (ٹی وائے ایف) اور Ignite جیسے اقدامات ٹیلی نار پاکستان اور ملک میں پائیدار کاروباری سوچ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان نے ملک میں سرمایہ کاری کی صورت میں کافی حصہ ڈالا ہے جس میں سپیکٹرم اور انفراسٹرکچر میں 3.5 ارب ڈالر، قومی خزانہ میں 2.5 ارب ڈالر سے زائد اور نئے اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں 70 ملین ڈالر سے زائد کی رقم شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…