اسلام آباد(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں، مبادلہ کمپنیوں، زمرہ ب کی مبادلہ کمپنیوں، برآمدکنندگان، درآمدکنندگان، ٹریول ایجنٹس اور کیریئرز سمیت تمام فریقوں کو سہولت دینے کے لیے زرمبادلہ اور مبادلہ کمپنیوں کے کتابچوں کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ ان کتابچوں کو اپڈیٹ کرنے کا سبب متعلقہ قواعد/ضوابط کو ایک
جگہ پر جمع کرنا ہے تا کہ ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔یہاں یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ 2018ء میں دوکتابچے جاری ہونے کے بعد سے اسٹیٹ بینک کے سرکلرز، سرکلر لیٹرز اور اعلامیوں کے ذریعے زرمبادلہ کے قواعد/ضوابط میں متعدد تبدیلیوں/ترامیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان تمام تبدیلیوں/ترامیم کو اب ان کتابچوں میں شامل کر دیا گیا ہے جو اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔