اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید11پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کا اضافہ

datetime 16  مارچ‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید11پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں11پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی

قیمت خرید139.25روپے سے بڑھ کر139.36روپے اورقیمت فروخت139.35روپے سے بڑھ کر139.46روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.70روپے سے بڑھ کر138.80روپے اورقیمت فروخت139.20روپے سے بڑھ کر139.30روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں10پیسے کی کمی اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے گھٹ کر156.40روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے گھٹ کر158.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید183.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت185.00روپے سے گھٹ کر184.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.90روپے اورقیمت فروخت37.20روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے اورقیمت فروخت38.15روپے پرمستحکم رہی ۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.30روپے اور قیمت فروخت21.30روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…