اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے 200 نان فائلرز اراکین پارلیمنٹ کونوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ان اراکین نے 2018ء میں
ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ۔ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے متعدد اراکین بھی شامل ہیں۔مقررہ تاریخ تک اپنے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کئے جانے پر اب انہیں نوٹسز بھیجے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔