برلن(این این آئی)جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپ کے سب سے بڑے کار ساز ادارے فوکس ویگن نے بتایاہے کہ اسے گزشتہ برس بارہ اعشاریہ ایک ارب یورو (تیرہ اعشاریہ چھ ارب ڈالر) کا خالص منافع حاصل ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سالانہ منافع کی یہ مالیت ماہرین کی توقع سے کہیں زیادہ ہے۔ عمومی خدشات یہ تھے
کہ فوکس ویگن گروپ کی مختلف گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو ڈیزل گیٹ نامی اسکینڈل کی وجہ سے کیے گئے جرمانوں اور دیگر اخراجات کے باعث منافع میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔2018میں بھی وولفسبرگ کی اس کمپنی کو2016 کی طرح ایسی ادائیگیوں کی مد میں تین اعشاریہ دو ارب یورو ادا کرنا پڑے۔