کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کاتسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس39200،
حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،بینکنگ،توانائی،
جوجمعرات کی نسبت91لاکھ71ہزار610شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت148.99روپے اضافے سے3128.89روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت87.54روپے اضافے سے1838.45روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک سروسز کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت51.00روپے کمی سے972.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت22.66روپے کمی سے1200.67روپے ہوگئی ۔
جمعہ کوورلڈکال کی سرگرمیاں1کروڑ24لاکھ73ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت5پیسے کمی سے1.32روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں66لاکھ58ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے13.86روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس203.30پوائنٹس کمی سے18580.37پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس915.21پوائنٹس کمی سے64383.01پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس137.27پوائنٹس کمی سے28520.20.47پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دریں اثناء انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید8پیسے کی کمی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں8پیسے کی مزیدکمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.62روپے سے گھٹ کر138.54روپے اورقیمت فروخت138.72روپے سے گھٹ کر138.64روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے اورقیمت فروخت139.00روپے پرمستحکم رہی۔
یوروکی قیمت1.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.30روپے سے گھٹ کر155.00روپے اورقیمت فروخت158.10روپے سے گھٹ کر156.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید181.50روپے سے گھٹ کر181.00روپے اورقیمت فروخت183.30روپے سے گھٹ کر182.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے اورقیمت فروخت37.10روپے پرمستحکم اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.05روپے سے گھٹ کر38.00روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں10پیسے اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے گھٹ کر20.40روپے اور قیمت فروخت21.80روپے سے گھٹ کر21.60روپے ہوگئی۔