لاہور(این این آئی)پابندی کے باوجود بھارتی لہسن کی لاہور میں فروخت کا انکشاف ہوا ہے ، سمگل شدہ بھارتی لہسن کے دو ٹرک بادامی باغ سبزی منڈی لائے گئے جس سے مقامی آڑھتیوں میں تشویش پیدا ہو گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بادامی باغ سبزی منڈی میں بھارتی لہسن کے دوٹرک جمعہ کی صبح لائے گئے ہیں جن میں 50 کلوکے 200 بیگ تھے۔سبزی منڈی کے ایک
آڑھتی نے غیر قانونی طریقے سے 24 ٹن لہسن کشمیر کے راستے اسلام آباد اوروہاں سے لاہور منگوایا ہے جس سے مقامی آڑھتیوں میں تشویش پیداہوگئی ہے۔ ۔لاہورکی سبزی منڈی میں ایک طرف انجمن آرھتیاں کی طرف سے بھارت مخالف نعروں کے بینرزدرج ہیں اور دوسری طرف چند آڑھتی ناجائزمنافع کے لئے بھارتی اسمگل شدہ سبزیاں فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔