بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ایران سے تیل کی درآمد روکنے کے لیے آٹھ ممالک سے بات چیت جاری ہے : امریکا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؔ واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ نومبر 2018 میں واشنگٹن کی جانب سے استثنا حاصل کرنے والے آٹھ ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے تا کہ یہ ممالک ایران سے تیل کی خرید کو مکمل طور پر روک دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ بھارت یہ چاہتا ہے کہ پابندیوں سے استثنا میں کسی بھی توسیع کی صورت میں وہ یومیہ 3 لاکھ بیرل کے قریب ایرانی تیل کی خریداری کا سلسلہ

جاری رکھے۔اگرچہ امریکا نے ایران کے سب سے بڑے خریداروں چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان  ترکی، اٹلی اور یونان کو یہ استثنا فراہم کیا تھا کہ وہ تہران سے محدود مقدار میں تیل کی درآمد جاری رکھ سکتے ہیں تاہم واشنگٹن کی جانب سے ان ممالک کی حکومتوں پر دبا ڈالا جا رہا ہے کہ وہ آخرکار ایرانی تیل کی درآمدات مکمل طور سے روک دیں۔واضح رہے کہ مذکورہ ممالک کو حاصل موجودہ استثنا چار مئی کو اختتام پذیر ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…