ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود دھاگے اور روئی کی درآمد جاری ، مقامی انڈسٹری متاثر

datetime 6  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے کشیدگی کے بعد پاکستانی برآمدات پر 200فیصد ڈیوٹی کے نفاذ کے باوجود پاکستان میں بھارت سے واہگہ بارڈر اور بندرگاہوں کے ذریعے کاٹن یارن اور روئی کی درآمدی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ڈیوٹیوں میں ہوشربا اضافے کے باعث پاکستان سے بھارت کو ہونیوالی ریڈی میڈ گارمینٹس سمیت دیگر مصنوعات کی برآمدات مکمل طور پر معطل ہے لیکن بھارتی مصنوعات کی آمد قابل توجہ امر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اندرون ملک روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان غالب ہے اور ملکی زرمبادلہ کی ذخائر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔احسان الحق نے بتایا کہ بھارت سے صرف ایک فیصد کسٹم ڈیوٹی پر روئی کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے جبکہ 18فیصد ڈیوٹی کی ادائیگی پر سوتی دھاگا واہگہ بارڈر کے راستے درآمد کیا جارہا ہے جس سے اندرون ملک روئی اور پھٹی کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور مستقل مندی کا رجحان غالب ہوگیا ہے۔انھوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی مفاد میں بھارت سے درآمد ہونیوالی تمام اشیا پر بھی درآمدی ڈیوٹی میں مطلوبہ اضافہ کریں اورساتھ ہی بھارت سے روئی اور سوتی دھاگے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکام جاری کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…