پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری یا بحالی : حتمی فیصلہ مارچ کے آخر میں کیا جائے گا

6  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری یا بحالی کے سلسلے میں حتمی فیصلہ مارچ کے آخر میں کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے باعث اب تک قومی خزانے کو 198ارب روپے کا خسارہ ہو چکا ہے۔

تاہم پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے آپشنز کو وزارت صنعت و پید اوار مارچ کے آخر میں وزیر اعظم کے سامنے پیش کرے گی جس کے بعد پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری یا بحالی کے سلسلے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس چیئرمین ساجد حسین طوری کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پید اوار کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل مل کے باعث اب تک 198 ارب کا خسارہ ہوا،اسٹیل ملز کی بحالی یا دیگر آپشنز پر کام جاری ہے، مارچ کے آخر میں وزیر اعظم کو اسٹیل ملز بحالی کے مختلف پلان پیش کریں گے۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو درپیش مسائل بھی زیر بحث لائے گئے ،چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ کیا کا رپوریشن کی جانب سے 700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جا رہے ہیں؟رکن کمیٹی ریاض الحق نے کہاکہ اسٹوربند ہونا بہت بڑا ظلم ہو گا۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن مشتاق احمد نے بتایا کہ ابھی کوئی اسٹور بند نہیں کیاگیا ،1500 اسٹور لاکھ روپے سے کم کما رہے ہیں، 2013 کے بعد سے حکومت نے سبسڈی نہیں دی،جس کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…