پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خطے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں پاکستانی تجارتی مفاد کو فروغ دیا جائے : وزیر اعظم کی ہدایت

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ خطے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں پاکستان کے تجارتی مفاد کو فروغ دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ٹریڈ آفیسرزکی پوسٹنگ سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اس ضمن میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹریڈ آفیسرز کی اسامیوں کا20 فیصد کوٹہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مختص کرنے کی منظوری دی گئی، فیصلہ پاکستان کے تجارتی مفاد کے پیش نظر کیا گیا ۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے ٹریڈ آفیسرزکی تعیناتی کاطریقہ کار بدلنےکی ہدایت کی تھی، نئی منظور شدہ پالیسی میں میرٹ اور شفافیت کومد نظر رکھا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق ٹریڈ افسران کی کارکردگی مانیٹرکی جائے گی، مستقبل میں کارکردگی جانچنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سیکریٹری کامرس یونس دھاگا نے وزیراعظم کوٹریڈ ڈیٹا سسٹم پربریفنگ دی اور مطلع کیا کہ تجزیاتی سسٹم ملک میں تجارتی مفادات کے فروغ میں مدد دے گا۔ یاد رہے یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے، زراعت ہماری معیشت کے لیے بہت اہم حیثیت رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…