کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بینک اسلامی نے 31 دسمبر 2018کو ختم ہوالے سال پر156فیصد کے اضافے سے403ملین روپے کاقبل از ٹیکس منافع حاصل کیا۔بینک اسلامی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سالانہ حسابات کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا کہ 2018کے دوران بینک کے ڈپازٹس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ
ڈپازٹس مکس کو بہتر بنانے کے لیے اس کے CASA (کرنٹ اکاؤنٹس اور بچت اکاؤنٹس) میں 4.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔بینک کی کنزیومر فنانسنگ میں نموکی رفتاربرقرار رہی۔ زیرتبصرہ مدت میں بینک کے آپریٹنگ اخراجات میں 8.2 فیصد کا اضافہ ہوا جو بینک کے ترقی کے شعبوں میں اخراجات اور افراط زر کے اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔