نریندر مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے : ایف پی سی سی آئی

5  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت ( ایف پی سی سی آئی ) اور درجنوں تجارتی تنظیموں نے افواج پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی سیاست خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور شیخ عبدالوحید، اعجاز عباسی، قربان عالی خان اور چیف کوآرڈی نیٹر ملک سہیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاروبای برادری کے قائدین نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کو اپنی افواج پر ناز ہے اوران کے لئے ہر قسم کی

جانی و مالی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ قائدین نے کہا کہ بھارت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، سستی شہرت کے لئے ان کی کوششیں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گی ۔ مودی سرکار سستی شہرت کے ذریعے الیکشن جیتنے کے لئے جنگی جنون کو ہوا دے رہی ہے مگر اسے علم نہیں کہ اس سے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا جس سے کروڑوں افرد ہلاک ہو جائیں گے اور ساری دنیا بری طرح متاثر ہوگی۔ ایف پی سی سی آئی عہدیداران کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج مودی کے سیاسی جنون میں ان کا ساتھ نہ دیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…