گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا‘ میاں خرم

4  مارچ‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے نے اوگراکی جانب سے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا کی منظروی کے بعد گیس151روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے سب سے زیادہ صنعتی شعبہ متاثر ہوگا،مہنگی گیس و بجلی سے صنعتی شعبہ کی

پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں خرم الیاس نے کہا کہ نے کہا کہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی سے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کو کنٹرول کرنے اور صنعتی ترقی کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرے۔انہوںنے کہا کہ صنعت کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت نہ صرف مینو فیکچررز کی معاونت ہو ، بلکہ صنعتی کارکنوں کو بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کے اقدامات کیے جائیں ۔انہوںنے کہا کہ حکومت اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری نہ دے اور گیس قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری روکے تو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی ضروت باقی نہ رہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…