جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

معروف سعودی کمپنی کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 3  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سعودی کمپنی ایکوا پاور پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو سال میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے لئے ونڈکوریڈور میں فزیبیلٹی سٹڈی جلد ہوںگی۔

ایکوا پاور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، جنوبی افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیاء کے 10ممالک میں بجلی کی پیداوار دیگر منصوبوں میں کام کر رہی ہے اس کے علاوہ پاکستان کے لئے سعودی فنڈ کی طرف سے بھی دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیم ،جامشورو اور جاگراں پاور پلانٹس جیسے منصوبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، وسط مدتی سرمایہ کاری کے تحت دو سے تین سال میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جن میں چھوٹے پیٹروکیمیکلز منصوبے اور خوراک و زراعت کے منصوبے شامل ہیں جن پر مجموعی طور پر ایک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ طویل مدتی سرمایہ کاری پروگرام کے تحت جو چار سے چھ سال پر محیط ہے، دو بڑے منصوبوں میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئل ریفائنری کے قیام اور 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معدنی ترقی کے شعبے میں ہوگی۔ آئل ریفائنری سعودی کمپنی آرامکو قائم کرے گی جس کی پیداوار 2 لاکھ سے 3 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی جبکہ پہلے مرحلے میں مختصر مدت کے سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے تحت ایک سے دو سال کے دوران7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں آر ایل این جی سے چلنے والے 2 بجلی گھروں میں تقریبا 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پروگرام ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…