جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے : عمران خان

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے، زراعت ہماری معیشت کے لیے بہت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت 2019 کے لیے گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان، وزیر آبپاشی محسن چوہدری، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

ہاشم جواں بخت، نعمان لنگڑیال، سمیع اللہ چوہدری ودیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے کرم سے اس بار بہت اچھی بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں کی وجہ سے اچھی گندم کی فصل کی امید ہے، گندم کی خریداری کا عمل شفاف ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معیاری، جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کا پلان مرتب کیا جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طریقہ کو زیر غور لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی اسٹوریج کے لیے جدید انفرا اسٹرکچر کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔ دوسری جانب قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام سے متعلق وزیراعلیٰ آفس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان، وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو 6 ماہ میں زراعت میں بہتری کے لیے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا، زراعت میں مزید بہتری کے لیے منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات دے کر زراعت میں بہتری لاسکتے ہیں، زراعت میں جدت لانے کے لیے چین سے سیکھنا چاہئے، ہمیں کسانوں کو کاشتکاری کے نئے طریقوں سے آشنا کرانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…