پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

سعودی عرب میں جی فائیوکے اجراء کا معاہدہ، 19ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

ریاض(این این آئی) سعودی مواصلاتی کمپنی ایس ٹی سی اور سویڈن کی ایریکسن نے سعودی عرب میں جی فائیونیٹ ورک بچھانے کا معاہدہ کر لیا، دونو ں کمپنیوں نے یہ شراکت سعودی ویژن 2030کے اہداف کی تکمیل کیلئے کی ہے۔ سعودی عرب اپنے یہاں کام کی ضرورتیں تیزی کے ساتھ

پوری کرنے کیلئے عالمی سطح پر اہم تکنیکی مرکز بننے کے لئے کوشاں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مملکت نے مذکورہ معاہدہ جی فائیونیٹ ورک بچھانے والے اولین ممالک میں شامل ہونے کیلئے بھی کیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل تبدیلی کی جہت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔ اس کی بدولت سعودی عرب کے تمام شعبے ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے مربوط ہو جائیں گے۔ 2030ء تک سعودی منڈی کا حجم 35ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس سے صارفین اور سرمایہ کاروں کے شعبے فیضیا ب ہوں گے۔ وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ نے بتایا کہ موبائل خدمات کیلئے ویوز سے 1000میگا ہرٹ سے کہیں زیادہ کی رفتارجی فائیوکی بدولت حاصل ہو گی۔جی فائیونیٹ ورک بچھانے کا فیصلہ اسپین میں ایم ڈبلیو سی میں سعودی عرب کی شرکت کے موقع پر کیا گیا۔ یہ مواصلات کے شعبے کے ماہرین اور عہدیداروں کا سب سے بڑا اجتماع مانا جاتا ہے۔ سعودی عرب کو اس سے بہت سارے فائدے ہوں گے۔ مشرق وسطیٰ میں اس سے ٹیکنالوجی کو موثر کرنے والا پہلا ملک سعودی عرب ہوگا۔ اس سے روبوٹ، اسمارٹ سٹیزاور انٹرنیٹ پر منحصر ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے دروازے کھلیں گے۔ الخبر کو 2018ء کے دوران مشرق وسطیٰ میں جی فائیو نیٹ ورک آزمانے والے پہلے شہر کا اعزاز حاصل ہوا۔ توقع ہے کہ مملکت میں آئی اوٹی کے 45ملین انٹرنیٹ اس کی بدولت تیز رفتار ہوں گے۔جس سے 2030تک 12ارب ڈالر سے زیادہ قیمت کی مارکیٹ بنے گی۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…