پاک بھارت کشیدگی، عالمی اسٹاک منڈیوں میں یکدم کھلبلی ، تجارتی مراکز بْری طرح لرز گئے ،بھاری نقصان کا سامنا

27  فروری‬‮  2019

نئی دہلی/اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارت کے دو طیارے گرائے جانے کی خبر کے بعد ایشائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر دو جوہری طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے خدشات بڑھا دئیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارتی ڈیل کے عالمی منڈیوں میں مثبت اثرات دیکھے جا رہے تھے تاہم تجارتی مراکز اس وقت بْری طرح لرز گئے جب پاکستان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارت کے سابق فوجی افسر اور سنگاپور کے ایس راجہ راتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر انت موکھرجی نے بتایاکہ یہ ایک غیر یقینی صورتحال ہے۔ 1971ء کی جنگ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان یوں جوابی جنگی کارروائیاں نہیں کی گئی ہیں۔موکھر جی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ آگے کیا ہوگا لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستان نے بھارتی کارروائی کا جواب دے دیا ہے اور ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور گرفتاریاں بھی۔ اس خبر سے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں یکدم ہلچل مچ گئی لیکن کچھ نقصانات کے بعد مارکیٹ کچھ حد تک واپس بحال ہوئی ہے۔ ممبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں 0.4 فیصد جبکہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تین فیصدکی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…