آئی ایم ایف اور پاکستان میں پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف 12 ارب ڈالر دیگا : فیچ

27  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اورپاکستان میں معاہدہ جلدمتوقع ہے اور پلان کا حجم گزشتہ پلان سے دگناہوگا، آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر دیگا۔عالمی ریٹنگز ایجنسی فیچ نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو12ارب ڈالر فراہم کرے گااور دونوں کے درمیان معاہدہ جلد ہوجائیگا۔آئی ایم ایف پلان پاکستانی معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔فیچ کا کہنا ہے پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں، اس باردئیے جانے

والے پیکج کا حجم گزشتہ پلانز سے دگنا ہوگا۔عالمی ریٹنگز ایجنسی کے مطابق کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.4فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں اضافہ کی شرح 6.2فیصد رہے گی۔رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی مالیاتی اورقرض سے متعلق صورت حال میں آئی ایم ایف کوخاص دلچسپی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجٹ خسارے کو کم کرنے کا کہاہے، اس کے علاوہ پاکستان کو ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تنا سب میں کمی لانا ہوگی جبکہ آئی ایم ایف سے ایکس چینج ریٹ کے بارے میں بھی بات چیت متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…