اسلام آباد / گوجرانوالہ(وائس آف ایشیا)حکومت نے ملک بھر کے439 یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے احکام جاری کردیے ہیں ،جس سے خدشہ ہے کہ سیکڑوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو یوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی جانب سے احتجاجی
مظاہرے کیے گئے جس پر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور یو ٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو20ارب کا بیل آؤٹ پیکیج دینے کا فیصلہ کیا جس پر ملا زمین کی جانب سے احتجاج ختم کر دیا گیا لیکن کئی ماہ گزر جانے کے بعد بھی بیل آؤٹ پیکیج کی رقم کی ادائیگی نہ ہو سکی جس پر یوٹیلٹی اسٹورز کے حالات مزید خراب ہوتے گئے تاہم اب439 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔