جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاک بھارت تجارت بند : بھارتی تاجروں کو بھاری نقصان کا سامنا، اٹاری باڈر پر ٹرکوں کی لمبی قطاریں

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واہگہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی پاکستان دشمنی کی لپیٹ میں بھارتی تاجربھی آگئے، پاک بھارت تجارت بند ہونے کے باعث بھارتی تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور اٹاری باڈر پر روکے گئے ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان دشمنی نے

بھارتی تاجروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے ، پلواما حملے کے بعد پاکستان کی نفرت میں بھارت نے تجارت بند کردی، جس کے باعث اٹاری باڈر پر روکے گئے ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ ٹرک ڈارئیورز کا کہنا ہے شدید مشکلات ہیں، کاروباری نقصان الگ ہے، صورت حال انتہائی خراب ہے۔ دوسری جانب بھارت کے اٹاری باڈر پر واقع چھوٹے ہوٹلز بند ہیں، ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے سو ڈیڑھ سو لوگ آتے تھے پر اب کوئی نہیں آرہا ہے۔ بھارت کی جانب سے تجارت بند ہونے سےٹماٹرکے کاشتکاروں کو شدید نقصان کا سامنا ہے، بھارت میں ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ، فی من ٹماٹر کی قیمت دو سو روپے کم ہوگئی اور چھ سو روپے من میں فروخت ہونے والا ٹماٹر اب چار سو روپے من میں فروخت ہورہا ہے۔ یاد رہے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے تھے اور پاکستان سے تمام درآمدات بند کر دی تھیں، جس کے باعث پاک بھارت سرحد پر سیمنٹ کے ساڑھے تین سو بڑے ٹرک بھی رک گئے تھے۔ آرڈر منسوخی کی بعد بھارتی تاجروں نے ایڈوانس دیے گئے کروڑوں روپے بھی واپس مانگ لیے تھے۔ بعد ازاں بھارتی تجارتی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پاکستان نے جوابی پالیسی تیاری کرلی ہے ، جس کے مطابق پاکستان فوری طور پر 90 بھارتی اشیا کو منفی لسٹ میں ڈال دے گا اور بھارتی اشیا پر 200 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی لگائےگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…