اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین ایف بی آر جہانزیب خان نے کہاہے کہ 2017 کی پارلیمنٹرینز اور ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری شائع کی جا رہی ہے،ہر سال ٹیکس ریونیو کو بڑھایا جائے گا، وزیر اعظم اور ٹیم مل کر نظام کو بہتر بنا رہی ہے ،ایف بی آر ایک ایسا ادارہ بن کر ابھریگا جو مکمل ٹارگٹ کو حاصل کریگا۔ جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ٹیکس پئیرز ڈائریکٹری دوہزار سترہ کی تقریب ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور
چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے شرکت کی ۔ خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے کہا کہ دوہزار سترہ کی پارلیمنٹرینز اور ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری شائع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال ریونیو میں چونتیس فیصد اضافہ ہوا ہے،ہر سال ٹیکس ریونیو کو بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ٹیم مل کر نظام کو بہتر بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ایک ایسا ادارہ بن کر ابھرے گا جو مکمل ٹارگٹ کو حاصل کرے گا۔