پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر۔۔۔!!! بھارتی ٹماٹر پاکستان کو فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا

datetime 20  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( وائس آف ایشیا)پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی بدحواسی عروج پر پہنچ گئی، بھارتی ٹماٹر پاکستان کو فروخت نہ کرنے کے فیصلے کو بریکنگ نیوز بنا دیا۔ جعلی رپورٹس نشر کر دیں۔ تاجروں کا کہنا ہے بھارتی ٹماٹر مضر صحت ہیں، گذشتہ 3 سال سے درآمدات پر پابندی ہے۔بھارتی کسانوں نے اعلان کر دیا کہ ہم پاکستان کو ٹماٹر برآمد نہیں کریں گے۔

اس خبر کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا اور بھارت کی پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی قرار دے کر شور مچانا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان ہمارے ٹماٹر کھا کر ہم پر حملہ کرتا ہے، ہمارے جوانوں کو مارتا ہے ہم ٹماٹر نہیں دینگے، بھارتی ٹی وی کی خبر مذاق بن گئی۔کسانوں کے نمائندے رویندرا پٹی دار نے کہا کہ وہ زیادہ تر ٹماٹر اگاتے ہیں، جس کا ایک حصہ پاکستان کو برآمد کرتے ہیں۔ پاکستان ہماری خوراک کھا کر ہمارے فوجیوں کو مارتا ہے، اب ہم نہ خود پاکستان کو ٹماٹر برآمد کریں گے، نہ کسی دوسرے ملک کو کرنے دیں گے۔ ان کیلئے منافع سے زیادہ اہم اپنے فوجی ہیں، فوجی ہی نہ رہے تو ہم زندہ کیسے رہیں گے۔غلط، جھوٹی اور بے بنیاد خبریں نشر کرنے میں بھارتی میڈیا کا کوئی ثانی نہیں، بیماریاں پھیلانے والے مضر صحت بھارتی ٹماٹر پر پاکستان نے گذشتہ 3 سال پابندی عائد کر رکھی ہے۔ فروٹ اینڈ یجیٹبل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹماٹر مضر صحت ہیں، گذشتہ 3 سال سے درآمدات پر بابندی عائد ہے، بھارتی میڈیا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، ہٹ دھرمی میں خود بھارت کا ہی نقصان ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…