اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہےکہ روپے کی قدرمیں کمی سےآئندہ 5ماہ میں اچھےنتائج آئیں گے۔ مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ درآمدات میں کمی سےبچت ہوئی ہے،بجٹ کا حجم2ارب ڈالر ہے،معیشت سےمتعلق
فیصلوں کےمثبت اثرات سامنےآرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرضروری درآمدی اشیاءپرڈیوٹی بڑھانے سے فائدہ ہوا، اچھی خبر ہے،ملک میں درآمدات کم ہوگئی ہیں،رواں مالی سال برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی ہوگی،مالی سال کےپہلے7ماہ میں برآمدات میں4فیصداضافہ ہوا۔ مشیرتجارت کا کہنا تھاکہ روپے کی قدرمیں کمی سےآئندہ 5ماہ میں اچھےنتائج آئیں گے،غیرضروری اشیاء کی درآمدپرپابندی عائدکردی ہے،برآمدات میں اضافےکی یہی رفتاررہی توجلداہداف حاصل کرلیں گے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ فرنس آئل کی درآمدپرپابندی سےمثبت نتائج سامنےآرہےہیں،درآمدات کنٹرول کرنےکی پالیسی درست سمت میں جارہی ہے،برآمدات میں صرف4فیصداضافہ ہواہےجوتسلی بخش نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف پیکج سےمتعلق وزیرخزانہ سےپوچھاجائے،آئی ایم ایف سےگیس اوربجلی نرخ بڑھانےکی شرط نہیں رکھی گئی ۔ سیکریٹری تجارت کا کنا تھاکہ 3سے4ماہ میں برآمدات میں2ارب ڈالر کااضافہ ہوا ہے، جنوری میں تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے7ماہ کے دوران درآمدات میں 5فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متبادل ذرائع سےبجلی پیداکرنےپرتوجہ دی جارہی ہے،غذائی اشیاء،ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں کمی آئی،3ارب ڈالرکاخوردنی تیل درآمدکرتےہیں،اسےروکناہے ۔