اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس( ای سی سی) میں ملک میں کپاس کی پیداواربڑھانےکےلیےمنصوبےکی منظوری دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا کس میں پی آئی اے کے مالی معاملات اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ چین کےتعاون سےکپاس کی
فصل پرتحقیق وپیداوارمیں اضافہ کیاجائےگا ۔کپاس کےپیداواری علاقوں کی ترقی پربھرپور توجہ دی جائےگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کیلئے ابتدائی طور پر 6 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ، گوادر پورٹ اور گوادر فری زون سے متعلق امور زیر غور آئے، پٹرولیم مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے لائسنس کے اجرا، زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا ۔