کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا 100انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سعودی عرب وفد کی آمد اورآئی ایم ایف سے پیکج ڈیل بارے مثبت خبرو ن کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی ، 100انڈیکس میں
270پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرمایہ کاری مالیت بھی 29ارب40کروڑروپے بڑھ گئی ۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 22.81 فیصدزائد جبکہ 52.35فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 269.75 پوائنٹس اضافے سے 40596.28 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 143کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 29ارب 40کروڑ 37لاکھ 68ہزار 6روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 80کھرب 64ارب 7کروڑ 11لاکھ 41ہزار 281 روپے ہوگئی۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 16کروڑ 50لاکھ 74ہزار 880 شیئرزکاکاروبارہوا، جو پیرکی نسبت 3کروڑ 6لاکھ 60ہزار 920 شیئرززائدہیں۔