منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی انتباہ مسترد : ترکی کا وینز ویلا سے سونے کی تجارت بڑھانے کا اعلان

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے وینز ویلا کے ساتھ تجارتی روابط برقراررکھنے پرامریکی انتباہ مسترد کرتے ہوئے انقرہ اور کراکس کے درمیان سونے کی تجارت میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں کہا کہ

وینز ویلاکے دورے کے دوران انہوں نے اپنے ہم منصب نیکولس میڈورو سے ملاقات کی تھی جس میں ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور وینز ویلا کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھانے کو خوش آئند قرار یا۔ گذشتہ روز وینز ویلا کے ایک سینئرعہدیدار نے بھی ترک صدر سے ملاقات کی تاہم صدر ایردوآن نے اس عہدیدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔خیال رہے کہ وینز ویلااور ترکی کے درمیان 2018ء کے دوران سونے کی ایک ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی۔ رواں سال جنوری میں دونوں ملکوں نے سونے کی تجارت میں اضافے سے اتفاق کیا تھا۔ادھر ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن انقرہ اور کراکس کے درمیان جاری تجارتی تعلقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی عہدہدار کا کہنا ہے کہ امریکانے وینز ویلا اور ترکی کے درمیان تجارتی معاملات بالخصوص سونے کی لین دین پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…