جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ماہ جنوری میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 1,317 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے جنوری میں ایک ہزار تین سو سترہ (1,317) نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو فیصد زائد ہے۔ نئی رجسٹریشن کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد پچانوے ہزار (95,000) سے زیادہ ہو گئی ہے، جنوری میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں تہتر (73) فیصد کمپنیاں

پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹر ہوئیں جبکہ چوبیس (24) فیصد نے سنگل ممبر کمپنیوں کی صورت میں رجسٹرین حاصل کی اور تین فیصد میں بطور پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش ادارے، غیر ملکی کمپنیاں اور لمیٹیڈ لائیبیلٹی پارٹنر شپس شامل ہیں ۔ سب سے زیادہ یعنی دو سو چودہ (214) کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جبکہ دوسرے نمبر پر خدمات کا شعبہ رہا جس میں ایک سو پچاسی (185) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ تعمیرات کے شعبے میں ایک سو اسی (180)، انفرمیشن ٹیکنالوجی میں ایک سو اٹھائیس (128)، سیاحت میں چوہتر (74)، خوراک و مشروبات میں تینتالیس (43)، تعلیم، مارکیٹنگ اور اشہارات، رئل اسٹیٹ، ہر ایک شعبے میں بیالیس (42)، ٹرانسپورٹ میں چالیس (40)، کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ میں سینتیس(37)، انجنیئرنگ میں تیس (30)، کمیونی کیشن اور دوا سازی میں چوبیس‘ چوبیس(24)، ٹیکسٹائل میں انیس (19)، کان کنی میں اٹھارہ (18)، براڈ کاسٹنگ /ٹیلی کاسٹنگ اور توانائی میں سولہ‘ سولہ (16)، کیمیکل، کازمیٹک ، میں تیرہ‘ تیرہ(13)، پاور جنریشن میں بارہ (12)، ہیلتھ کئیر میں گیارہ (11) جبکہ ستر (70) کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔ جنوری میں کل اکسٹھ (61) کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی،ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا تعلق چین، یونان، جرمنی، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، لکسم برگ، ملائشیا، مراکش، نیدر لینڈز، قطر، سعودی عرب، سری لنکا، سویڈن، برطانیہ اور امریکہ سے ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…