لاہور( این این آئی )مرکزی بینک نے فون کال پر شہریوں سے بینک اکاؤنٹ نمبر اور ڈیٹا حاصل کرنے والے فراڈیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فون پر خود کو بینک اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے افراد کے نمبرز فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو دئیے جائیں گے جن کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔مرکزی بینک نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ فون پر اپنے اکاؤنٹ سے
متعلق کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں۔اگر آپ کو ایسی کال موصول ہوتی ہے جس میں کال کرنے والا خود کو بینک اہلکار ظاہر کرکے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اس کی کال کاٹ دیں اس کے بعد اسٹیٹ بینک کے کنزیومر پروٹیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے شکایت درج کریں۔اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی شکایت آن لائن یا فون پر موصول ہونے والی کال کے بارے میں آگاہ کریں۔