جرمنی : فروٹ لا جسٹکا نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو15لاکھ ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز مل گئے

9  فروری‬‮  2019

برلن(این این آئی) پھل اور سبزیوں سے متعلق برلن میں جاری بین الاقوامی نمائش ’’فروٹ لاجسٹکا ‘‘میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو غیرملکی خریداروں کی جانب سے کروڑوں روپے کے آرڈر ملنا شروع ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کی بہتری اور برآمدات میں اضافہ کے لیے حکومتی کوششوں کے فوائد سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور جرمنی کے شہر برلن میں جاری ’’فروٹ لاجسٹکا نمائش ‘‘میں پاکستانی کمپنیوں کا قومی پویلین کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے

سرپرست وحید احمد کا کہنا ہے کہ فروٹ لاجسٹکا نمائش میں پاکستان سے 6 کمپنیاں اور 25 پاکستانی ایکسپورٹ کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔فروٹ لاجسٹکا نمائش میں پاکستان فروٹ ایکسپورٹرز کو پہلے دن 15لاکھ ڈالر مالیت کے برآمدی آرڈرز ملے ہیں جو بڑی کامیابی ہے ۔وحید احمد کے مطابق نمائش میں شریک غیرملکیوں کی جانب سے پاکستانی کینو، کھجور، کھجوروں کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات، تازہ سبزیاں، آم اور امرود کا گودا اور سیب کے شیرے میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا گیاہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…