برلن(این این آئی)عالمی طاقتوں کے درمیان تجارتی معاملات میں جاری اختلافات کے باوجود جرمنی کی برآمدات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب ملک میں درآمد کی جانے والی اشیاء میں بھی پانچ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے وفاقی دفتر شماریات
نے کہاکہ 2018 میں جرمن کمپنیوں کی جانب سے برآمد کی جانے والی مصنوعات کی کل مالیت قریب 1317 ارب یورو رہی جو کہ اس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب ملک میں درآمد کی جانے والی اشیاء میں بھی پانچ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔