ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

کراچی چیمبر کا صنعتوں کوگیس کی بندش پراظہار تشویش، گیس کی فوری بحالی کا مطالبہ

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے کراچی کے مختلف صنعتی زونز باالخصوص سائٹ صنعتی ایریا میں صنعتوں کی گیس فراہمی بند کرنے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 3 دنوں سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے کیونکہ یوٹیلیٹی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے گیس کا پریشر انتہائی کم کردیا گیا ہے۔

جس کے نتیجے میں مجموعی پیدوار بری طرح متاثرہورہی ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد نے 40ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے کا عہد کیا ہے لیکن گیس کی عدم فراہمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ہمیں یہ خدشہ ہے کہ حکومت مطلوبہ برآمدی ہدف حاصل نہیں کرپائے گی۔جنید ماکڈا نے کہاکہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ گزشتہ 3دنوں سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہے لیکن نہ اسلام آبادکے فیصلہ سازوں اور نہ ہی سندھ حکومت نے اس سنگین صورتحال پر توجہ دی۔گورنر سندھ کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کے باوجود ایس ایس جی سی نے ایک بار پھر تمام صنعتی ایسوسی ایشنز کو ایک خط جاری کیاہے جس میں صنعتوں سے کہا گیاہے کہ وہ اپنے کیپٹیو پاور پلانٹس پر گیس کااستعمال کم کریں اور گیس کی اپنی معمول کی کھپت کو 50فیصد سے بھی نیچے لے آئیں جو ناممکن ہے کیونکہ جب گیس انتہائی کم پریشر کی وجہ سے ہوگی ہی نہیں تو کس طرح کھپت کو 50فیصد پر لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی تاجروصنعتکار برادری زائد کاروباری لاگت کی وجہ سے پہلے ہی بہت بری طرح متاثر ہورہی ہے لہٰذا کراچی کی صنعتوں کو گیس فراہمی کی معطلی نہ صرف صنعتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی بلکہ اس سے غربت اور بے روزگاری بڑھنے کے علاوہ اقتصادی بحران میں بھی اضافہ ہوگا۔

جنید ماکڈا نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مذکورہ صورتحال کو نوٹس لینے اور ایس ایس جی سی کو فوری طور پر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر ملکی اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ کراچی ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس کو ضرور مدنظر رکھنا چاہیے۔وفاقی حکومت اپنا وعدہ لازمی پورا کرتے ہوئے ایس ایس جی سی

کو کراچی کے صنعتی یونٹس کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے کاروبار کرنے کو آسان بنانے اور مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کے مظاہرے کو سامنے رکھتے ہوئے جنید ماکڈا پُر امید تھے کہ وزیراعظم عمران خان متعلقہ وزارت کو اس مسئلے پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ہدایت کریں اور صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی بلاتعطل فراہمی بحال کی جائے تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے کام کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…