برسلز(این این آئی)یورپی کمیشن نے یونین کے یورو زون میں سال رواں کے دوران اقتصادی ترقی کی متوقع شرح کے اب تک کے اندازوں میں کمی کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق کمیشن نے بتایاکہ2019 میں یہ شرح 1.9 کے بجائے 1.3 فیصد تک رہے گی۔ گزشتہ اندازے پچھلے سال نومبر میں لگائے گئے تھے۔ اس کمی کی وجہ جرمنی کی اقتصادی کارکردگی میں ممکنہ تنزلی اور فرانس میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہرے بتائے گئے ہیں۔