منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں : حماد اظہر

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہیں، آئی ایم ایف میں جانے سے عوام پر بوجھ نہ ہو تو پروگرام لے سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے اصلاحاتی قدم اُٹھائے ہیں، اگلے 5 سال ہم لوگوں کو خوشخبریاں دیتے رہیں گے۔

ہماری معیشت استحکام اور ترقی کی طرف جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ والے کہتے ہیں ہنستا بستا پاکستان چھوڑا، دودھ کی ندیاں بہہ رہی تھیں، ن لیگ نے قوم کے سامنے غلط اعداد و شمار پیش کیے، انہوں نے پانچ سال پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، ہماری حکومت آئی تو دیوالیہ اور تباہ حال معیشت کو سنبھالا۔ جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوگی ٹیکس بھی کم ہوں گے، حماد اظہر انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کو بے نقاب کریں گے، ن لیگ کے آخری سال میں پاکستان تباہی کے دہانے پر تھا، ان کی حکومت نے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں دوست ممالک سے بہت مدد ملی ہے، آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہیں، آج بھی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف حکام سے فون پر بات ہوئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ایف بی آر کو صاف ستھرا ادارہ بنائیں گے، ایف بی آر 8 سال تک اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا ہے، ماضی میں کرپٹ لوگوں کا ایف بی آر میں تبادلہ کیا گیا، ایف بی آر کے لوگوں کو مختلف اداروں سے واپس لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…