ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

مینوفیکچرنگ سیکٹر کا گروتھ ریٹ بڑھانے کیلئے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز مسائل حل کرنا اشد ضروری ہے :لاہور چیمبر

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہاہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کا گروتھ ریٹ بڑھانے کے لیے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز مسائل حل کرنا اشد ضروری ہے، ان کے لیے خصوصی پالیسی وضع کی۔

اور سستے سرمائے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں معاشی حوالے سے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا کردار وسعت اختیار کررہا ہے اور ان کی اہمیت بڑھتی چلی جارہی ہے مگر پاکستان میں مارک اپ کا ریٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں سستے سرمائے کی دستیابی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مارک اپ ریٹ سنگل ڈیجٹ کرے اور ایس ایم ایز کی قرضوں تک رسائی آسان بنائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت کو ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کی مشاورت سے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سیکٹر حقیقی معنوں میں انجن آف گروتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کو درپیش مسائل حل ہونے اور اس کی ترقی سے مینوفیکچرنگ سیکٹر بھی ترقی کرے گا جس کے انتہائی مثبت اثرات برآمدات پر مرتب ہونگے جنہیں بڑھانے کی اشد سے ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے ایس ایم ایز کو بجلی و گیس سمیت دیگر اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کا حصول ایس ایم ایز کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ، حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو آسان شرائط اور کم مارک اپ پر قرضے کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ یہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…