کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ریٹ 3 پیسے بڑھ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاونڈ، روپے کے مقابلے 50 پیسے گر گیا اور یورو 157 روپے 30 پیسے پر مستحکم رہا۔انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ 3 پیسے چڑھ گیا جس کے بعد 138 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔
اور 138 روپے 30 پیسے پر لین دین ہوا۔پاونڈ 50 پیسے کمی کے بعد 178 روپے 50 پیسے اور یورو 157 روپے 30 پیسے پر مستحکم رہا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے مالیاتی پیکج لینے کی اطلاعات کا سبب ہو سکتا ہے، قبل ازیں چین سے ممکنہ اڑھائی ارب ڈالر اور دوست ممالک سے مالیاتی پیکج لینے پر ڈالر کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔