اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

تیل و گیس کی تلاش : روسی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان،معاہدہ طے

datetime 7  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی کی کمپنی نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے معاہدہ دستخط کردیے۔ تفصیلات کے مطابق روسی کمپنی کے وفد نے وفاقی وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار بڑھانے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

اس موقع پر روسی وفد میں شامل گازپروم کمپنی کے سربراہ ویٹیلی اے مرکالوف اور انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے انٹر کارپوریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت روسی کمپنی گازپروم پاکستان میں ماورائے ساحل تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ روسی کمپنی کی سرمایہ کاری کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اورگازپروم کمپنی میں معاہدہ طےپاگیا جس کے تحت روسی کمپنی پاکستان میں10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، معاہدہ پاکستان اور روس کے باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت روسی کمپنی مشرق وسطیٰ سے گیس مالیکیولز پائپ لائن کے ذریعے پاکستان لائے گی جس کے بعد انہیں دیگر ایشیائی ممالک تک رسائی دی جاسکتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق روسی کمپنی پاکستان میں گیس کی زیرزمین اسٹوریج سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بھی دلچسپی رکھتی ہے، پٹرولیم ڈویژن کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت روس پاکستان کو روزانہ 500 ملین سے ایک بلین کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گاجو سمندری راستے سے پاکستان پہنچائی جائے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پائپ لائن کی تعمیر آئندہ 3 سے 4 سال کے دوران مکمل کر لی جائے گی۔ روسی وفد نے منصوبے کی تکمیل میں بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کرنے پر وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ روس پاکستان کے انرجی

سیکٹر میں تعاون جاری رکھے گا جبکہ وفد کے سربراہ ویٹیلی اے مرکالوف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو روس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ معاہدے پر روسی کمپنی کے سربراہ اور انٹراسٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…